پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے: صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین

26

 

لاہور، 15مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایس ڈی اے وسیمہ عمر نے ادارے کی ورکنگ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے عالمی مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی بے حد ڈیمانڈ ہے -صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ہدایت دی کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روز گار کیلئے بیرون ممالک بھجوانے کی منصوبہ بندی کی جائے-  انھوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں با اختیار بنا کر ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے- صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی دینے کی ضرورت ہے- فنی تعلیم کے اداروں میں لیب کو اپ گریڈکیا جائے گا- صوبائی وزیر صنعت و تجارت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایس ڈی اے نجی اور سرکاری فنی تعلیم کے ادارو ں کو رجسٹرڈ کرتا ہے- اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایس ڈی اے ہارون نصیر،سینئراکنامک ایڈوائزر جاوید اقبال اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔