اسلام آباد،15 مارچ(اے پی پی): پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اہم کانگریس اجلاس نامزد صدر محمدطارق بگٹی کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ میں بروز جمعرات (21 مارچ) کو ساڑھے تین بجے منعقد ہوگا جس میں محمد طارق بگٹی ممبران کانگریس سے نہ صرف اعتماد کا ووٹ لیں گے بلکہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کریں گے۔