پشین میں تعلیمی سال 2024 کا آغاز،تعلیمی ادارے کھل گئے، داخلے شروع

18

پشین،01 مارچ ( اے پی پی ): پشین میں تعلیمی سال 2024 کا آغاز ہو چکا ہے، آج یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں اور بچوں کے داخلہ کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمان ترین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب کاکڑ،  ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سید معراج آغا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر غنی شاہ صاحب اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر یونیسیف اسماعیل جلالزئی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پشین کے آفس میں میڈیا نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پشین میں 1043 سکولز ہے جس میں ای ایم ایس کے مطابق 58651 بچے اور بچیاں داخل ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کی طرف سے ضلع پشین کو 16767 نئے بچوں اور بچوں کو داخل کرنے کا ٹارگٹ ملا ہے، مذکورہ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں اور گھر گھر تک یہ پیغام پہنچا رہے ہیں کہ کوئی بھی سکول عمر کا بچہ /بچی سکول سے باہر نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ  بلوچستان میں خواندگی کی شرح 54 فیصد ہے جو کہ پاکستان کی کم ترین شرح خواندگی ہے ، خواتین کی شرح خواندگی کی 36 فیصد ہے جو کہ بدقسمتی سے کم ترین شرح خواندگی ہے اس صورتحال میں معاشرے کے ہر فرد نے کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہم کم از کم اپنے ضلع کی حد تک شرح خواندگی بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ یونیسیف ہمیشہ کی طرح محکمہ تعلیم کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے گزشتہ سال سیلابی صورتحال میں یونیسیف کی کارکردگی قابل داد تھی متعدد سکولوں کو شیلٹر فراہم کئے۔ اس دفعہ مہم میں محکمہ تعلیم یونسیف کی تعاون سے تحصیل اور ضلع کی سطح یر داخلہ مہم واک سینمار کا انعقاد کریں گے اور تمام تحصیلوں میں داخلہ مہم اسپیکر اناونسمنٹ ہوگا اور یونسیف کے ایس ڈی پی سکولز کے 300 سکولوں میں داخلہ مہم واک /سمینار ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جائے گی۔