پی این سی اے میں خطاطی کی نمائش کا آغاز

33

اسلام آباد،14 مارچ (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں رمضان کے مقدس مہینے کی مناسبت سے خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں پی این سی اے کی مستقل نمائش سے فن پاروں کو پیش کیا گیا۔

نمائش کا افتتاح سیکرٹری،قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن حمیرا احمد اور ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ایم ایوب جمالی نے کیا۔یہ نمائش ماہ رمضان میں جاری رہے گی جس میں نمایاں خطاط صادقین، احمد خان، حنیف رامے، رانا ریاض، اسلم کمال اور امین گل جی سمیت ماسٹرز کی خطاطی شامل ہے  جبکہ روایتی خطاطی میں  الٰہی بخش متی، ناصر خان سیماب، عظیم اقبال، شبیر ضیا، ہمایوں بنگش، اور دیگر کی خطاطی شامل ہے۔