پی ایچ اے ملتان  کے زیر اہتمام جشن بہاراں کا آغاز 9مارچ کو ہوگا،محمد اختر منڈھیرا

33

ملتان،05 مارچ(اے پی پی): ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا نے  کہا کہ پی ایچ اے ملتان نے جشن بہاراں کو بھر پور انداز سے منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فلاور شو کا آغاز 9مارچ کو قلعہ کہنہ ابن قاسم پارک میں ہوگا۔قلعہ کہنہ قاسم باغ،شاہ شمس پارک اور نرسری میں پھولوں کی تیاری جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا نے جشن بہاراں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر  ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈائریکٹرمارکیٹنگ حافظ اسامہ،ڈائریکٹرہارٹیکلچر سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے۔

محمد اختر منڈھیرا  نے کہا کہگل داؤدی کی طرح شاندار نمائش کا اہتمام کیا جائے گا،پارکوں اور گرین بیلٹس پر بھی پھولوں کی سجاوٹ کی جائے گی۔پٹونیا اور میری گولڈ کی درجنوں اقسام اور رنگوں کے پھول نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔میوزیکل نائٹ،میجک شو پھولوں کے لیے جھولے اور فوڈ گالاکا اہتمام کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایڈمن نے مزید کہا کہ پی ایچ اے روایتی انداز میں جشن بہاراں کا انعقاد کرئے گا،عوام کو رواں ماہ بہار میں بھرپور تفریح ملے گی اور  کہا کہ شہر بھر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور پھولوں کی شجرکاری کی جائے گی اورموسم بہار میں درختوں کی شجرکاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔