چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات

18

 

اسلام آباد ،05 مارچ (اے پی پی ):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح۔ تنقید نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ  ہے جیتنا,ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں، اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے اور اب فلاں کا بندہ یا فلاں کی مرضی نہیں چلے گی۔اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں۔ ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں مینیجمینٹ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہال میں موجود تمام کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی۔ ہر شخص کو ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے  قربانی دینا پڑتی ہے۔درخواست ہے کہ کھلاڑی پہلے پاکستان کو ترجیح دیں، آمدن دوسری ترجیح ہونی چاہیے ۔ حمسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ کرکٹ سے سیاست کو ختم کرنا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا ہے جب 11 کھلاڑی اکٹھے ہو کر میدان میں اتریں گے تو کامیابی ملے گی۔ میچ ہار بھی جائیں تو کوئی غم نہیں لیکن فائٹ کرکے ہاریں۔پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور لڑ کر ہارنے پر کوئی ندامت نہیں ہوتی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس پر  فوکس کیا جائیگا۔نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا۔ سٹیڈٹیمز کو اپ گریڈ کریں گے اور  کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے ہمیں کرکٹ بورڈ کے پیسے جمع کرکے نہیں رکھنے۔

انہوں نے کہا قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب 5سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جارہی ہیں۔ کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔