چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمینز سے ملاقات

8

دبئی ،15مارچ  (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے   جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو اور  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر  سے جمعہ کو یہاں   ملاقات کی جس میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوحتمی شکل دی گئی۔ ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ  پاکستان۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے۔

 ملاقات میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے   معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔

 چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو  بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی  کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہوئی۔چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی۔دنیا کے پہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔