کوئٹہ، 10 مارچ (اے پی پی):کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے گوادر متاثرین کے لئے ہنگامی امداد حکومت بلوچستان کے حوالے کردی گئی ،پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ہنگامی امداد کی کھیپ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ذریعے حکومت بلوچستان کے حوالے کی ۔
متاثرین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 873 ٹن ضروری اشیائے خوردونوش گوادر کے لئے بھیجوائی جاررہی ہے، 9000 فوڈ پیکج گوادر میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے ۔پیکج 63000 لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔
اس موقع وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت کنگ سلمان ریلیف سنٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں،عالمی ماحولیاتی تبدیلی اور گرین گیسز میں پاکستان اور بلوچستان کا کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان اور بلوچستان متاثر ہورہا ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہےاورگودار کے لئے ہنگامی ریلیف پر شکر گزار ہیں۔











