کوئٹہ ؛دو قومی نظریہ کی بنیاد کی وجہ سے ہی قیام پاکستان معرض وجود میں آیا ، شاہ زیب ایڈووکیٹ

24

 

کوئٹہ، 19 مارچ(اے پی پی): ایڈووکیٹ شاہ زیب نے 23 مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ23 مارچ 1940ءکومنٹو پارک لاہور میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک قرارداد پاس ہوئی جس کا مقصد تھا کہ برصغیر کے مسلمان ایک آزاد ریاست کے قیام کیلئے آگے بڑھیں کیونکہ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ مذاہب کے پیروکار ہیں اور دونوں کی مذاہب کی الگ الگ تعلیمات ہیں اور دونوں مذاہب کے پیروکاروں کی معاشرت ،روایات ، تعلیمات وغیرہ الگ ہیں۔اسی نظریہ کی بنیاد تھیں جس کی وجہ سے دو قومی نظریہ پروان چڑھا اور برصغیرکے مسلمانوں کے لئے الگ آزاد مملکت پاکستان کا قیام1947 ءمیں معرض وجود میں آیا ۔