کوئٹہ ،19 مارچ(اے پی پی) گورنمنٹ سنڈمین ہائی سکول کے استاد سیف الرحمٰن نے 23 مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ کا تحریک پاکستان کے حوالے سے کلیدی کردار ہے ،اس دن ہم عہد کرتے ہیں اور اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم سچے پاکستانی ہیں اور ہم اس ملک کے ساتھ مخلص ہیں ، ہم نے جو بھی کام کرنا ہے جو بھی کاوشیں کرنی ہیں اس ملک کے مفاد کے لیے کرنی ہیں۔ 23 مارچ کا پیغام یہی ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے نکل کر اجتماعی مفادات کی طرف بڑھیں۔