یوم  پاکستان، قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن( ر) عبدالخالق اچکزئی نے  نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ اور تمغہ امتیاز تقسیم کیے

22

کوئٹہ، 23 مارچ (اے پی پی): یوم قرارداد پاکستان  پر قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن( ر) عبدالخالق اچکزئی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں صدارتی ایوارڈ اور تمغہ امتیاز تقسیم کیے۔

گورنر بلوچستان نے عبدالکریم بریالی، لعل جان جعفر، مرحوم   سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی، ڈاکٹر مریم ورزگانی، شکر بی بی، خالد باقی، شہید میر محمد بالاج نوشیروانی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، مرحوم غلام قادر خان بزدار، کمیشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی، عبدالروف بلوچ اور محمد امتیاز بزدار، کو صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز برائے حسن کارکردگی  سے نوازے گئے۔

 اس موقع پراراکین صوبائی اسمبلی، اعلیٰ سرکاری آفیسران سمیت سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔