آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی،برفباری کا امکان

2

اسلام آباد،19اپریل(اے پی پی): آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان ، مانسہرہ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا  بھی خطرہ ہے جبکہ کھڑی فصلوں، کمزور انفراسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں،سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں  کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر،شمالی/وسطی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں کروڑ(لیہ) 43، بھکر 35، اٹک 33، نور پور تھل 22، چکوال 19، کوٹ ادو 18،راولپنڈی (چکلالہ 15، شمس آباد، کچہری 10)،مری13،جہلم 12، ملتان (ایئر پورٹ 11، سٹی 04)، منڈی بہاوالدین 08، گجرات 07، سیالکوٹ (سٹی 04، ایئر پورٹ 02)، گوجرانوالہ، جوہر آباد 04، ڈیرہ غازی خان 03، سرگودھا، منگلہ 02، حافظ آباد میں01 ملی لیٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسلام آباد میں (ایئر پورٹ 22، گولڑہ 20، زیرو پوائنٹ 14، سیدپور 13، بوکڑہ 12)۔ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ31،راولاکوٹ 20، کوٹلی 13، مظفر آباد(ایئر پورٹ 12، سٹی 09)۔ خیبرپختونخوا میں کاکول 28، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 24، سٹی 23)، دیر (بالائی 20، زیریں 12)، پشاور (ایئر پورٹ 20، سٹی 16)، مالم جبہ 18، چراٹ، مردان 15، سیدو شریف 13، باچا خان (ایئر پورٹ) 12، پاراچنار09،کالام 08، پٹن04،بالاکوٹ، چترال، دروش، میرکھانی 02، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 25،سٹی 05)،قلات 23، دالبندین21 ، بارکھان 16، ژوب 13،پنجگور 05، گلگت بلتستان: استور 05، گوپس 02، چلاس، گلگت اور اسکردو میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق بہاولنگر 40،جیکب آباد،خان پور،مٹھی اور ڈیرہ غازی خان میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔