صدر مملکت سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

0

اسلام آباد،02اپریل(اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور اور قانون سازی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔