وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

0

اسلام آباد،02 اپریل(اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے منگل کو   ملاقات کی ہوئی جس میں وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنز میں دانش اسکول تعمیر کرنے کی ہدایت  کی۔

وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی جو گلگت بلتستان کو درپیش تمام مسائل پر مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غریب و نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کیلئے دانش اسکول قائم کر رہے ہیں جو بچوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔

وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی اور شمشی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔