آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کی پیشگوئی،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ

23

اسلام آباد،17 اپریل(اے پی پی): محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید/موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً (گوادر ، جیوانی، پسنی،اوماڑہ،کیچ، آواران، خاران،پنجگور،واشک،نوشکی،لسبیلہ،خضدار اور قلات ) میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اگلے دو روز کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اس دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے اور آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں،سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان: جیوانی 44، گوادر 16، تربت 15، پنجگور 12، خضدار 09، قلات 04، نوکنڈی 03، دالبندین میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی 41 چھور اورشہید بینظیر آبادمیں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔