اسلام آباد، اپریل 09 (اے پی پی) شوال 1445 کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالخلافوں میں اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوئے۔
اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں عید الفطر کے چاند نظر آنے اور عید الفطر کل بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کااعلان کیا گیا۔
اجلاس کے آخر میں ملک اور امت مسلمہ کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئی۔
اے پی پی/ سعیدہ/حبیب شاہ