اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات

3

 اسلام آباد، 19 اپریل (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات  میں دوطرفہ تعلقاتِ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،قازقستان وسطی ایشیائی ریاستوں کا اہم ملک ہے،قومی اسمبلی کے پاک-قازقستان فرینڈ شپ گروپ کو جلد فعال کیا جائے گا ، پارلیمانی سفارت کاری دونوں پارلیمانوں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی ،فعال پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ دینا قومی اسمبلی آف پاکستانی کی پالیسی کا اہم جزو ہے ، پاکستان تجارت سمیت تمام اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

 قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے قازقستان کیلئے اسپیکر کے تاثرات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافے کا خواہش مند ہے،پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ دو طرفہ تعلقات  کو مزید وسعت دینے کیلئے ضروری ہے۔