اسلام آباد،05 اپریل (اے پی پی): افطار دستر خوان کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرے کے مختلف طبقوں کو افطار کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ مثبت سماجی رویوں کا عکاس بھی ہے۔
پچھلے کچھ برس سے افطار دستر خوان کا رجحان اتنا بڑھ گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف مارکیٹس اور شاہراؤں کے کنارے دستر خوان لگائے جاتے ہیں جس میں مخیر حضرات کے علاوہ عام عوام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اجتماعی افطار میں لوگوں کو اچھے طریقے سے مختلف پکوانوں کے ساتھ روزہ افطار کروایا جاتا ہے۔ روزہ افطار کے وقت جو لوگ اپنے گھروں کو نہیں پہنچ پاتے وہ اپنے قریب ہی افطار دستر خوان میں شرکت کرتے ہیں جہاں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ بلا امتیاز اکٹھے بیٹھتے ہیں اور روزہ افطار کرتے ہیں۔