پشاور، 15اپریل(اے پی پی): کوارڈینیٹر الخدمت والنٹیرز ضلع چارسدہ نسیم اللہ شاہین نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن چارسدہ کی جانب سے ضلع بھر میں صبح سے سینکڑوں رضاکاروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال میں مدد کیلئے الرٹ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے خیالی، دریائے کابل، ترناب، تنگی اور شبقدر میں اس وقت الخدمت کے رضاکار لوگوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔