ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ

83

اسلام آباد،22اپریل  (اے پی پی):ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نے پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے  طلباء اور اساتذہ سے بات چیت بھی  کی۔

 اس موقع پر انہیں اعزازی ڈگری بھی دی گئی جبکہ  عالم الہدیٰ نے اپنی کتاب “دی آرٹ آف فیمینائن لائف” کے انگریزی ورژن کا اجراء بھی کیا  جو اپنی بصیرت اور نقطہ نظر سے علمی گفتگو کو تقویت بخشتی ہے۔

انہوں نے اسلام میں بیان کردہ خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔