اسلام آباد،04 اپریل(اے پی پی): محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں کہیں کہیں پر تیزہوائیںاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: کالام 20، بالاکوٹ 06، دیر (بالائی)05، چترال، دروش04،باچا خان (ایئر پورٹ) 02، پشاور 01۔کشمیر: گڑھی دوپٹہ15،مظفر آباد (سٹی06، ایئر پورٹ04) ،راوالاکوٹ ،کوٹلی02۔ گلگت بلتستان: استور07، چلاس 04،بونجی02،گوپس01۔ پنجاب: چکوال، مری اور راولپنڈی (چکلالہ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد،جیکب آباد39 ،دادو،موہنجو داڑو،پڈعیدن،حیدر آباد،سکرنڈ اور رحیم یار خان میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔