اسلام آباد،03اپریل(اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،لسبیلہ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: چترال 13، کالام 12، دیر (بالائی 11، زیریں 02)، بالاکوٹ، دروش 07، کاکول، مالم جبہ، میرکھانی 06، بنوں،پٹن 02،سیدو شریف 01۔گلگت بلتستان: ہنزہ 06، استور 01۔بلوچستان: لسبیلہ04۔کشمیر: مظفر آباد (سٹی، ایئر پورٹ) 02۔پنجاب: مری 02، اٹک اور راولپنڈی (چکلالہ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد40 ،مٹھی 39 ، خیر پور، چھور، جیکب آباد اور اسکرنڈ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔