سرگودھا ۔16اپریل (اے پی پی):بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِِ اہتمام انٹر کالجیٹ والی بال ٹورنامنٹ اورانٹر کالجیٹ سکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکوائش کے فائل مقابلہ میں سپرئیر گروپ کالجز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ والی بال میں پنجاب گروپ آف کالجز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ سکوائش ٹورنامنٹ کا فائنل سپرئیر کالج اورپنجاب کالج کے درمیان کھیلا گیاجوکہ سپریئر کالج نے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔اسی طرح والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل سپریئرکالج اورپنجاب کالج کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے جیت لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ رُوشنِ ضمیر کالرُ و کا کہناتھاکہ تعلیمی بورڈ سرگودہا کھیلوں کے فروغ کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔
اُنہوں نے مزیدکہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے چیئرمین تعلیمی بورڈ/کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اورسیکرٹری تعلیمی بورڈسرگودہا سید ابوالحسن نقوی کی بھرپورمعاونت حاصل ہے۔اس موقع پروقاص بٹ اورسیدنجم الحسن شاہ نے بطورِ ریفری اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیئے۔