قصور،05اپریل(اے پی پی): جامع مسجد قلندری قصورمیں “رمضان ٹرانسمیشن پروگرام ”کاانعقاد ہوا۔جس میں نوجوان معرو ف ثناء خواں حافظ محمدامین نے بطور مہمان شرکت کی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئےبتایاکہ الحمدللہ، میں حافظ قرآن ہوں ، جب مدرسے میں پڑھنے کیلئے جاتاتھا تو قصورکے معروف ثناء خواں محمدعلی ظہوری قصوری سے بڑا متاثرہوا اُن کے کلام اوراُن کی نعتیں سنتا اورسناتاہوں اور کہا کہ حضور اکرمﷺ کی بارگاہ میں حاضری لگوانے کا بہت شوق ہے وہ میری حاضری کو قبول فرمائے۔