جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کا الحمراء کا دورہ، الحمراء اور جاپانی ایمبیسی کا ساتھ مل نمائش سجانے کا فیصلہ

21

 

 

لاہور، 24اپریل(اے پی پی): جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ نے الحمراء کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے وفد کا خیرمقدم کیا۔جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ نے اپنے دو رکنی وفد کے ہمراہ سربرہ الحمراء سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ الحمراء اور جاپانی ایمبیسی ساتھ مل نمائش سجائیں گے۔

 جاپانی کونسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ثقافتی اقدار کو اُجاگر کرنے کے لئے الحمراء خوبصورت جگہ ہے۔  طارق علی بسرا نے کہا کہ دُنیا بھر کی ثقافت کو خوش آمدید کہنا ہماری ترجیح ہے اور ہم ماضی کی اچھی روایات کو آگے بڑھائیں گے۔