حب جیب ریلی کے11 ویں ایڈیشن کا ساحل سمندر گڈانی بیچ پر 28 اپریل 2024 کو انعقاد کیا جائے گا

28

حب،29اپریل(اے پی پی ): حب جیب ریلی کے11 ویں ایڈیشن کا ساحل سمندر گڈانی بیچ پر 28 اپریل 2024 کو انعقاد کیا جائے گا۔

حب جیب ریلی کے چیف آگنائیزر شجاعت شیروانی کے مطابق حب جیب ریلی26، 27 اور 28 اپریل 2024 کو 50 کلومیٹر لمبا دشوار گزار، پتھریلا اونچا اور نیچا گاڈیا بل کھاتے ہوئے ساحل سمندر ٹریک پر مشتمل ہوگا ۔

 جیب ریلی ریکی کیلئے ٹریک 26 اپریل 2024 کو کھلے گا جبکہ رجسٹریشن 26 اپریل کو ہی شروع ہو گا اور ریکینگ 27 کو شروع ہوگی، 28 اپریل 2024 کو فائنل راؤنڈ ریس کا دن ہوگا۔

شجاعت شیروانی کے مطابق  جیب ریلی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔