اسلام آباد ،05 اپریل (اے پی پی ): چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔انہوں نےڈائریکٹر ڈومسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تمام سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقادکو یقینی بنائا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے مقابلوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے ۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے با صلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی پروفائلینگ کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں،پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم علاقائی سطح پرکرکٹ کوفروغ دے کر اسے نکھارا جا سکتا ہے۔