رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، لاکھوں عمرہ زائرین اور نمازیوں نے مسجد الحرام کا رخ کر لیا

18

مکہ، 06 اپریل(اے پی پی ): سعودی عرب میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے حوالے سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور نمازیوں نے مسجد الحرام کا رخ کیا ہے جہاں وہ اپنی عبادات میں مشغول ہیں۔

سعودی عرب میں آج ماہ صیام کی ستائیسویں شب ہے جس کے سلسلے میں لاکھوں کی تعداد میں بیرون ممالک سمیت اندرون ملک سے لاکھوں فرزندان اسلام مسجد الحرام پہنچے ہیں جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی سمیت قیام اللیل کے لئے قیام کر رہے ہیں۔مسجد الحرام کے ساتھ ساتھ ملحقہ بازاروں اور گلیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد قیام اللیل کے نوافل ادا کر رہی ہے۔ عمرہ زائرین کی سلامتی کے لئے سینکڑوں سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔