اسلام آباد,23اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او احسن ظفر نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات میں اینگرو کارپوریشن کے آنے والے صدر کا تعارف کراویا گیا اس کے علاوہ احسن ظفر نے اپنی اسناد بھی وفاقی وزیر کے ساتھ شیئر کیں۔
وفاقی وزیر نے سبکدوش ہونے والے سی ای او کی خدمات کو سراہا اور سبکدوش ہونے والے سی ای او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت پاکستان کی معیشت میں نجی شعبے کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کاروبار کے لئے ساز گار ماحول کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔