سرگودھا، 18 اپریل(ے پی پی):تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام بورڈ افس گراؤنڈ میں خواتین انٹر کالجیٹ رسہ کشی اور سائیکل ریس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ سرگودھا روشن ضمیر کالرو تھے۔
مہمان خصوصی کا تمام کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن روشن ضمیر کالرو کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا ہونا بہت ضروری ہے ایک صحت مند جسم ہی معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے جہاں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی کی معاونت سےتعلیمی بورڈ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر سہولت بروئے کار لا رہا ہے۔
رسہ کشی کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ڈگری کالج چاندنی چوک نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپیریئر کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح سائیکل ریس کے مقابلہ جات میں پنجاب کالج نے پہلی، سپیریئر کالج نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج چاندنی چوک نے تیسری پوزیشن حاصل کی ان تمام تر مقابلہ جات کے انتظامی امور محمد وقاص بٹ نے سنبھالے۔