سکھر، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے مشترکہ تعاون سے سات روزہ ”سندھ تھیٹر فیسٹیول “کا افتتاح کر دیا گیا

27

سکھر،16اپریل(اے پی پی) :آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے مشترکہ تعاون سے سکھر میں سات روزہ ”سندھ تھیٹر فیسٹیول2024ئ“کا افتتاح سابق وزیر اطلاعات ، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کردیا، اس موقع پر سکھر آرٹس کونسل کے صدرممتاز بخاری اور آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف احمد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سابق وزیر اطلاعات ، اقلیتی امور، سماجی تحفظ وصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے سندھ تھیٹر فیسٹول 2024 کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سکھر میں سندھ تھیٹر فیسٹول 2024 کا افتتاح کر رہے ہیں، سندھ تھیٹر فیسٹیول پورا ہفتہ آرٹس کونسل آف پاکستان سکھر میں جاری رہے گا، آرٹس کونسل میں سینکڑوں بچے آرٹ اینڈ میوزک سیکھ رہے ہیں، سکھر سے زبردست ٹیلنٹ نکل رہا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو زبان، مذہب اور لسانی بنیادوں کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے ہم اسے ثقافت کے ذریعے جوڑ رہے ہیں،پاکستان کے ثقافتی اداروں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ جہاں جو لوگ رہتے ہیں وہ اپنے شہر کی اونر شپ لیں، ہمارا مقصد نہیں کہ ہم بڑے بھائی بن جائیں، ہماری جہاں ضرورت ہے ہم ہر ممکن مدد کریں گے۔

ہفتہ بھر کے تھیٹر فیسٹیول میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف سماجی و ثقافتی موضوعات پر مبنی تھیٹر پیش کیے جائیں گے، سندھ تھیٹر فیسٹیول میں وفادلدار کا راءڈیاچ ، دنیا مسافر خانو (مولا داد جتوئی) ، آرٹیفیشل (حسن عباس) تو کان پوئ(سلیم راجا)، چاندوکی(زوہیب مہر)، کو زمانو بہ آیوآ (انصار مہر) اور حفیظ جمال کا زورآور زال شامل ہیں، سکھر آرٹس کونسل میں ہونے والے سات روزہ ”سندھ تھیٹر فیسٹیول“ کے تمام ڈراموں میں عوام کا داخلہ مفت ہے۔ سندھ تھیٹر فیسٹیول 21اپریل تک جاری رہے گا۔