سکھر،17اپریل(اے پی پی)سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے ہائی کورٹ سکھر کے معزز جج صاحبان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قران کریم کی تلاوت سے کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو ، جسٹس ارشاد علی شاہ ، جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ارباب علی ہکڑو نے تقریب میں شرکت کی،معزز ججز کی آمد پر سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر قربان علی ملانو ، جنرل سیکریٹری آچر خان گبول و دیگر عہدیداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
جسٹس ارباب علی ہکڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر بار روایتوں کی حامل بار ہے اور انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے صدر ہاءکورٹ بار سکھر قربان علی ملانو کو جوڈیشل کمیشن کا میمبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ لاءافسران اور وکلاءکی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کے عہدیداران کی جانب سے جسٹس صاحبان کو پھولوں کے گلدستے اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا۔