سکھر۔10اپریل(اے پی پی) عید کے پر مسرت موقع پر ایس ایس پی کی پولیس کے شہداءکے گھروں میں آمدہوئی ، انہوں نے شہدائے پولیس کے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے جبکہ ایس ایس پی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ضلع کی مختلف حدود میں ڈی ایس پیز شہدا ءپولیس کے گھر پہنچے اور ان کے ورثاءمیں عیدکے تحائف تقسیم کیے۔
اس موقع پر ایس ایس پی عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ شہداءپولیس ہمارا فخر ہیں اور انکے ورثاءہماری فیملی کا حصہ ہیں شہداءپولیس کی قربانیاں محکمہ کے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے خون سے وطن عزیز کی آبیاری کی ہے۔