سیالکوٹ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،ایکسپائر، مضر صحت کولڈ ڈرنکس تلف،جرمانہ عائد

12

سیالکوٹ،16اپریل  (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر کے  مختلف علاقوں میں  فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی ۔اس دوران 53فوڈ پوائنٹس کی  چیکنگ  کی گئی جن میں 11کو مجموعی طور پر 1لاکھ27ہزار کے جرمانے عائدکیے گئے جبکہ  ایک یونٹ کی پروڈکشن بند کروا دی گئی۔اس موقع پر55 لٹر ایکسپائر، مضر صحت کولڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیاء بھی تلف کی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائیاں بدبودار فریزرز، کچن ایریا میں گندی دیواریں موجود ہونے پر کا عمل میں لائی گئیں۔ ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 32 پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔