اسلام آباد، 9اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران صدر نشین وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا ۔