کوئٹہ، 24 اپریل(اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھارت کے خلاف مقابلہ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شاہ زیب بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھیل کے سفیر شاہ زیب نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ زیب نے ثابت کیا کہ بلوچستان میں عالمی سطح کا ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی حکومت باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے اور باصلاحیت نوجوانوں کی مکمل سرپرستی کریں گے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی کھلاڑی شاہ زیب کے لئے ملازمت اور بیس لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا اعلان۔ وزیراعلی نے سیکرٹری اسپورٹس کو ہدایت کی کہ شاہ زیب رند کی بیرون ملک پیشہ وارانہ تربیت اور سفر کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے۔
عالمی کھلاڑی شاہ زیب رندنے حوصلہ افزائی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔