شکر گڑھ ،پاکستان کی معیشت کی بحالی کا آغاز ہوچکا ہے ،وفاقی وزیر احسن اقبال

29

شکرگڑھ ،18 اپریل (اے پی پی ): وفاقی وزیر ا حسن اقبال نے شکر گڑھ میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ،پاکستان کی معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے لئے اعلیٰ سطحی وفد بھیجا ۔سعودی وفد نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی وکالت کی۔ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک چلانا ہے،2028تک ملک کو 2018کی سطح پر لائینگے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط ہوگی تو ملک کا پہیہ چلے گا ،امن و استحکام کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل کے لیے معیشت مضبوط بنائیں گے۔محنت کرکے پاکستان کو خود کفیل اور خود مختار بنانا ہے،جس ملک میں استحکام اور پالیسیاں کا تسلسل نہیں وہاں ترقی نہیں ہو سکتی، پاکستان میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی سازش کو عوام ناکام بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی میں نادار کا دفتر کئی مہینے بعد رہا۔مگر کسی نمائندہ نے آواز نہیں اٹھائی، الیکشن کے دوران کیا ایک وعدہ پورا کر دیامزید پر کام جاری ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 60دنوں کے اندر یہ وعدہ پورا کیا۔