شہریوں کی قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی

38

اسلام آباد، 10 اپریل (اے پی پی): ملک بھر میں شہریوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

عید اور شب برات کے تہواروں پر اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا اور فاتحہ خوانی کرنا ایک روایت بن چکی ہے۔  بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔