صحرائے تھل میں جیپ ،کار اور موٹرسا ئیکل ریس کے مقابلوں کا انعقاد

26

 

سوگودھا، 15اپریل(اے پی پی) سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے علاقے صحرائے تھل میں جیپ ،کار اور موٹرسا ئیکل ریس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں  ریسرزکے لیے دریائے جہلم کے کنارے 21 کلو میٹر کا مشکل ترین ٹریک تیار کرایا گیا ہے۔مقابوں میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ساٹھ سے زائد ریسرز سرگودھا  پہنچے ہیں۔

مقابلوں کے منتظمین معروف ریسر نوشیروان ٹوانہ کا کہنا ہے کہ یہ مقابلے ہر سال کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے عوام کی دل جوئی اور ریسرز کی مہارتوں کو نکھارنے  کے لیے ن مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔