صدر  آصف علی  زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو  نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

18

اسلام آباد۔19اپریل  (اے پی پی):صدر مملکت  آصف علی زرداری  نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر  نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا  ۔

 ایوان صدر میں جمعہ کو پروقار تقریب منعقد ہوئی  جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر  ملکی سفارتکاروں کی  کثیرتعداد موجود تھی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے    بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام    اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں  اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا  کیا ۔