صدر زرداری سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات

75

 

اسلام آباد،29 اپریل (اے پی پی ): صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلبر خان  نے پیر  کو یہاں کی ، جس میں صدر کو علاقے میں جاری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، عوام کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص تعلیم،صحت کی سہولیات کی کمی اور بے روزگاری کے بارے میں بریف کیا گیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ گلگت  بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، اسکے علاوہ قدرت نے اس علاقے کو معدنیات و جواہرات جیسے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جنکو علاقے کی معاشی خوشحالی اور ترقی  کیلئے استعمال میں لانا ہوگا۔

صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی تربیت اور ہنرمندی کیلئے جامع پروگرام کی تشکیل، علاقے کی خود کفالت کیلئے مقامی کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضروری اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر مملکت کو دورے اور گلگت بلتستان اسمبلی سے خطاب  کرنے کی دعوت بھی دی۔