حیدرآباد۔ 11 اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کی شہید بینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد آمد، صدر مملکت نے سابق ایم پی اے جام تماچی انڑ سے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلندفرمائے ، سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے اس موقع پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار، سید غلام مصطفیٰ شاہ ، حاجی علی حسن زرداری اور علی اکبر جمالی بھی موجودتھے۔