ملتان، 15 اپریل (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گندم خریداری کا آغازکر دیا گیا۔گندم خریداری کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر 5 گندم خریداری سنٹرز فعال کردیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے پی آر سنٹر ٹو اور بدھلہ سنت سنٹر کے اچانک دورے کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے گندم خریداری پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 3900 فی من سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرکے شفاف باردانہ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، کاشتکاروں کو باردانہ اور گندم جمع کرانے کی تاریخ بذریعہ ایپ موصول ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی سیکٹر اور فلورز ملز کو کسانوں سے سرکاری ریٹس پر گندم براہ راست خریدنےکی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی محنت سے اگایا گیا ایک ایک دانہ خریدیں گے۔