عالمی یوم ارتھ؛ پتوکی میں ریسکیو1122 کیجانب سے آگاہی ریلی نکالی گئی

13

پتوکی،22 اپریل ( اے پی پی): ریسکیو1122 کیجانب سے عالمی یوم ارتھ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کو ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی گئی۔

ریلی کی قیادت ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تحصیل پتوکی رابعہ خلیل نے کی۔ ریلی میں مقامی سکول کے بچوں سمیت ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رابعہ خلیل نے عالمی یوم ارتھ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ریلی کے اختتام پر ریسکیو1122کیجانب سے شجرکاری بھی کی گئی  اور عوام کو پودوں کی اہمیت بارے میں خصوصی آگاہی دی گئی اور بتایا گیا کہ پلاسٹک سے بننے والی چیزوں کے استعمال کو کم سے کم کیا جائے تاکہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے۔