عیدالفطرکی خوشیوں کودوبالاکرنے کیلئے فیملیزنے اپنے پیارو ں کیساتھ ضلع قصورکے مشہورپارک قصور گارڈن  پارک کارُخ کرلیا

13

قصور,12اپریل(اے پی پی):عیدالفطرکی خوشیوں کودوبالاکرنے کیلئے فیملیزنے اپنے پیارو ں کیساتھ ضلع قصورکے مشہورپارک قصور گارڈن  پارک کارُخ کرلیا‘جہاں پر خوبصورت بچے اپنی فیملیزکے ساتھ پارک میں خوب ہلہ گلہ اورموج مستی کررہے ہیں‘شہریوں‘خواتین اورننھے منھے بچوں نے ”اے پی پی نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ یہ چند مواقع ایسے خوشی کے ہوتے ہیں جو ہمیں اپنے بچوں کیساتھ خوب مناناچاہیے‘بچے پارک میں آکر خوب انجوائے کرتے  ہیں ‘اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ رمضان المبارک کامقدس مہینہ خیر خیریت سے گزرگیا اب عیدالفطرکی خوشیوں کو اپنے بچوں کیساتھ منانے کیلئے پارک میں آئے ہوئے ہیں جہاں پر بچوں نے  جھولے لیے  اور کھاپی کر انجوائے کررہے ہیں۔بچوں نے بتایا کہ ہمیں عیدالفطرکے موقع پر عیدی بھی بہت زیادہ ملی ہیں‘ہم نے آئس کریمکھائی جھولے بھی لیےاورخوب موج مستی‘ہلہ گلہ بھی کررہے ہیں۔خواتین نے بتایا کہ ہم نے عیدالفطرکے موقع پر گھر میں میٹھے میں پھینیاں‘ بریانی‘قورمہ اورمزے مزے کے کھانے بنائے جس کو ہم اپنے پیاروں کیساتھ مل کر عیدالفطرکی خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے خوب انجوائے کیا۔