اسلام آباد،12(اے پی پی):اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر سے سیاح عید کی چھٹیاں منانے اسکردو پہنچ گئے۔
عید کے دن تینوں فلائیٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے اسکردو پہنچیں ہیں۔تینوں ایئربس 320 ہوائی جہاز 15 سے 20 منٹ کے فرق سے لینڈ یا ٹیک آف ہوئے۔اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل آپریشنز 29 اپریل سے شیڈولڈ ہیں۔شیڈولڈ دبئی-اسکردو بین الاقوامی فلائیٹس بھی پی ائی اے اپریٹ کرے گا۔