ملتان ،12 ، اپریل (اے پی پی ):میٹھے کے بغیر عید کی خوشیاں پھیکی لگتی ہیں میٹھی عید کا مزہ دوباہ کرنے کے لیے جہاں لوگ گھروں میں مختلف مٹھائیاں بناتے ہیں وہی شہریوں کی بڑی تعدادوں نے مٹھائیوں کی دکان کا رخ کر لیا شہری مند پسند میٹھائی خود بھی خرید رہے ہیں اور اپنے پیاروں کو بطور تحفہ دینے کے لیے بھی مٹھائیاں لے کر جا رہے ہیں
مٹھائی کی دکانوں پر شہریوں کا بے پناہ رش کوئی پیڑے رس گلے کوئی بیسو کوئی جامن کوئی اخروٹی حلوہ کوئی دیسی گھی کا حلوہ کوئی مختلف زائقہ کے الویات اور کیک غلاب جامن چمچم برفی خریدنے میں مصروف ہیں شہری کہتے ہیں کہ میٹھی عید کی خوشیاں میٹھے کے بغیر بالکل ادھوری ہیں جیسے مٹھائی کی دکانوں پر گاکوں کے رش سے مٹھائی کی دکانداروں کا کاروبار چمک اٹھا ہے ۔