اسلام آباد، اپریل 8 (اے پی پی): عید کا موقع جہاں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کی خوشیاں دوبالا کرتا ہے وہیں سماجی و ثقافتی روابط بڑھانے کا بھی ذریعہ ہے۔
بازاروں میں جہاں مہندی اور چوڑیوں کے سٹال ایک فیسٹیول کا منظر پیش کرتے ہوئے خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں وہیں رمضان کے آخری عشرے میں افطار پارٹیز میں لوگوں کا اکٹھے ہونا، چاند رات پر اعتکاف مکمل کرنے والوں سے ملنے والوں کا رش اور عید کی مہمان نوازی میں خاندان کے ہر فرد کا مصروف ہونا ایک فیسٹیول کا سماں بنا دیتا ہے۔
اسی وجہ سے عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے اس میں بنائے گئے میٹھے پکوانوں کی مٹھاس سماجی تعلقات میں بھی رس گھول دیتی ہے۔