فیصل آباد؛21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ  کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری

39

فیصل آباد،01 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ  کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

سی پی ا و فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء  کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ  کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ضلع بھرمیں  1602 پولیس اہلکار  ڈیوٹی سرانجام دیں گے،جبکہ ایلیٹ فورس اور ایس ایچ اوز شہر کے داخلی،خارجی راستوں پر اضافی پٹرولنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔سی پی ا و فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا  کہ یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں نکلنے والے 13 جلوسوں اور 40 مجالس کی سیکیورٹی کو فول پروف  بنانے کیلئے ضلع فیصل آباد میں سیکیورٹی پلان کے مطابق18 جی اوز، 213 اپرسبارڈینیٹ اور1371 کانسٹیبل ڈیوٹی کے  فرائض سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی 53  ٹیمیں بھی شہر کے گردونواح کے اہم حساس مقامات پر گشت کرتی رہیں گی۔اس کے علاوہ پولیس فورس کی  11 ریزور کو پولیس لائنز میں سٹینڈ ٹو رکھا گیا ہے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔