لاہور،27اپریل (اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہر میں 2024میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 38ہے جبکہ کل ہاٹ سپاٹ 24244 ہیں۔انسداد ڈینگی اقدامات کی خلاف ورزی پر 16ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 282کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
کمشنر لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارش کے مدنظر تمام اوپن ہاٹ سپاٹس کو فوری چیک کریں اور ان کو کلیر کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی سیز انسداد ڈینگی اور سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرائیں۔ پنجاب قیمت ایپ پر آنے والی شکایات کا اسی دن ہی ازالہ ہونا ضروری ہے۔
کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے ڈی سیز کو خلاف ورزیاں زیرو فیصد پر لانے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،اے سی آر اظہارالحق باجوہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل،انسداد ڈینگی انیالسٹ ڈاکٹر عامر نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سیز نے بزریعہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔